چیک پوسٹیں قائم نہ ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی دھمکی

چیک پوسٹیں قائم نہ ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)گڈز ٹرانسپورٹرز نے ناردرن بائی پاس پر تاحال چیک پوسٹیں قائم نہ ہونے پر دسمبر میں ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔اس ضمن میں گڈز ٹرانسپورٹرز کے سینئر رکن امداد نقوی نے بتایا کہ دو سال قبل سندھ پولیس کی جانب سے ناردرن بائی پاس پر چیک پوسٹیں قائم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جس کے لئے رقم بھی گڈز ٹرانسپورٹرز نے دو کروڑ بیس لاکھ روپے ادا کی تھی تاہم اب تک نہ چیک پوسٹیں قائم کی گئیں اور نہ کنٹینرز خریدے گئے۔ امداد نقوی کے مطابق تین سال سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ناردرن بائی پاس پر چیک پوسٹیں قائم کی جائیں تاہم ایسا نہ کیا گیا۔ دسمبر تک چیک پوسٹیں قائم نہ کی گئیں تو گڈز ٹرانسپورٹرز ملک گیر ہڑتال پر مجبور ہوجائیں گے اور اس کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -