عمران خان ، قادری اور دیگرکو باغی قرار دینے کیلئے درخواست دائر

عمران خان ، قادری اور دیگرکو باغی قرار دینے کیلئے درخواست دائر

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، شیخ رشید اور ڈاکٹر طاہر القادری کو باغی اور انتخابات کے لیے تاحیات نااہل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید نے بطور رکن پارلیمنٹ آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا تھا مگر تینوں رہنما کھلے عام اپنے حلف کی خلاف ورزی کی حتی کہ آئین کو تسلیم کرنے سے بھی انکار کر دیا جبکہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر قبضہ بھی کیاجو ریاست کی علامات ہیں اہم قومی عمارات پر قبضہ بغاوت کے زمرے میں آتا ہے لہذا عدالت عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ریاست کا باغی قرار دے۔

درخواست

مزید :

صفحہ آخر -