عازمین روانگی سے قبل مناسک حج کی تربیت ضرور حاصل کریں،وزارت مذہبی امور

عازمین روانگی سے قبل مناسک حج کی تربیت ضرور حاصل کریں،وزارت مذہبی امور

  


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ تمام عازمین سفر حج سے قبل مناسک حج اور انتظامی امور کی تربیت ضرور حاصل کریں۔روانگی سے دوروز پہلے متعلقہحاجی کیمپ سے اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ حاصل کر یں‘ دوران اپنے قیام کی ضرورت کے لئے کم ازکم 1500سعودی ریال کا انتظام ضرور کر لیں۔کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ، ہیلتھ کارڈ ، چھ عدد تصاویر اور واجبات جمع کرانے کی اصل بینک رسید ہمیشہ اپنے پاس رکھیں ۔ حاجی کیمپ سے شناختی لاکٹ ضرورحاصل کریں ۔ اپنے بیگ اور دستی بیگ پر اندر اور باہر اپنا پتہ ، فون نمبر ،حج درخواست نمبر ، مکتب نمبر ، بلڈنگ نمبر اور پاسپورٹ نمبردرج کریں اور ان پر حج 2014اور پاکستانی پرچم کا اسٹکر لگائیں ۔

وزارت مذہبی امور

مزید :

صفحہ آخر -