سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے گردن توڑ بخار کا ٹیکہ ضروری قرار دیدیا

سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے گردن توڑ بخار کا ٹیکہ ضروری قرار دیدیا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گردن توڑ بخار کا حفاظتی ٹیکہ لگوانا سب مقامی سعودی باشندوں اور دوسرے ملکوں سے آنے والے تمام عازمین حج کے لئے لازمی ہے ۔ اس کے علاوہ انہیں انفلوئنیزا کا ٹیکہ لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان خالد مرغلانی نے کہا کہ حاجی سعودی عرب روانگی سے کم ازکم دس روز پہلے یہ ٹیکے ضرور لگوا لیں ۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ حج کے موقع پر گردن توڑ بخار پھیلنے کا خدشہ ہے کیونکہ کم جگہ پر زیادہ لوگوں کی آمد اور ہجوم کے باعث اس کے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سمیت مختلف ملکوں سے آنے والے حاجیوں کے لئے پولیو کے قطرے پینا بھی ضروری ہے- اس کے علاوہ ذیا بیطس‘بلڈ پریشر اور گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انفوئینزا کا ٹیکہ ضرور لگوائیں جو انہیں مناسک حج کی بآسانی ادائیگی میں مددکرئے گا۔

ٹیکہ

مزید :

صفحہ آخر -