حج آپریشن، سعودی ائیر لائنز کی ذمہ داری سینئر آفیسر نذیر احمد کوسونپ دی گئی

حج آپریشن، سعودی ائیر لائنز کی ذمہ داری سینئر آفیسر نذیر احمد کوسونپ دی گئی

  


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی ائیر لائنز کے منیجر بابر اکرام نے حج آپریشن مکمل کرنے کے لیے سینئر آفیسر نذیر احمد کو حج آپریشن2014ء سعودی ائیر لائنز مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپ دی نذیر احمد حاجی کیمپ لاہور میں ذمہ داری دیں گے ،نذیر احمد نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کے فضل سے اس سال آغاز ہی سعودی ائیر لائنز سے ہوا ہے کامیابی کے ساتھ آپریشن جاری ہے تمام فلائٹ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے جا رہی ہیں دو دن پہلے پاسپورٹ اور ٹکٹ حاجی کیمپ سے دینے کے انتظامات کیے گئے ہیں ،ایمگریشن کارڈ روانگی اور واپسی کے سعودی ائیرلائنز خود بنا کر دے رہی ہے اور اس سال جدہ میں ملنے والے سٹیکربھی پاکستان سے لگ رہے ہیں نذیر احمد نے مزید کہاکہ 46 کلو وزن لانے کی اجازت ہے ،دو بیگ 23،23کلو کے ضروری ہیں زمزم 10کلو فری ہو گا ۔

حج

مزید :

صفحہ آخر -