پارلیمنٹ کا جنگلہ توڑنے کی ایف آئی آر پر طاہر القادری اور عمران خان کے خلاف کارروائی شروع

پارلیمنٹ کا جنگلہ توڑنے کی ایف آئی آر پر طاہر القادری اور عمران خان کے خلاف ...

  


اسلام آباد (آئی این پی)تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے پارلیمنٹ کا جنگلہ توڑنے کی ایف آئی آر پر طاہر القادری اور عمران خان کے خلاف کارروائی شروع کر دی،مدعی مقدمہ ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی سید افسر کا بیان قلمبند کر دیا گیا ہے،فوج ، رینجرز اور پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کے بیان بھی ریکارڈ کئے جائیں گے، بدھ کو تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے اور جنگلہ توڑ کر لان میں قبضے کے مقدمے میں بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا،پہلا بیان مدعی مقدمہ سید افسر کا ریکارڈ کیا گیا جبکہ حملے کے وقت ڈپٹی پر موجود پولیس ، رینجرز اور فوجی جوانوں و افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے،مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں،یہ مقدمہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر تھانہ سیکرٹریٹ پر درج کرایا گیاہے

مزید :

صفحہ آخر -