بیس ہزار روپے ادا کرنیوالے بجلی بل پر ٹیکس کیلئے لیسکو سے رٹیلرزکا ڈیٹا طلب

بیس ہزار روپے ادا کرنیوالے بجلی بل پر ٹیکس کیلئے لیسکو سے رٹیلرزکا ڈیٹا طلب

  


لاہور(کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے بیس ہزار روپے ادا کرنیوالے بجلی کے بل پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے لیسکو سے رٹیلرزکا ڈیٹا طلب کرلیا۔چیف کمشنر آر ٹی او ٹو رخسانہ یاسمین نے بتایا کہ فنانشل ایکٹ کے مطابق بیس ہزا ر روپے بجلی بل ادا کرنیوالے ریٹلرز دوکانداروں پر پانچ فیصد ٹیکس عائد ہوگا ،ٹیکس ہاؤس میں ایک اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرڈاکٹر یاسمین فاطمہ سمیت دیگر ڈپٹی کمشنرز اورسٹاف افسران سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر رخسانہ یاسمین نے بتایا کہ چےئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کی ہدایت پر اگست میں تقریباََ ساڑھے چار ارب روپے کے ریکوری اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں۔

ڈیٹا طلب

مزید :

صفحہ آخر -