وفاقی دارلحکومت میں سکولز جزوی طور پر کھل گئے، ریڈزون بدستو ر بند
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سکولز جزوی طور پر کھل گئے،ریڈ زون اور ملحقہ علاقوں میں اسکولز ابھی بھی بند ہیں۔ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکولز 11 اگست کو کھلنے تھے تاہم دھرنوں کی وجہ سے چھٹیوں میں 4دفعہ توسیع کی گئی۔ دھرنوں کے باعث پولیس کی بھاری نفری اسکولز میں مقیم ہے۔ ترجمان کیڈ نے کہا ہے کہ 33 اسکولز پولیس سے خالی کرا لئے گئے ہیں ، جبکہ 27 اسکولز میں ابھی بھی پولیس اہلکار مقیم ہیں۔
سکول کھل گئے