ملازمت سے برخاست کئے جانے کا سن کر ملازم نے خود ہی چھری مار کر زخمی کرلیا

ملازمت سے برخاست کئے جانے کا سن کر ملازم نے خود ہی چھری مار کر زخمی کرلیا

  

ابوظہبی (نیوز ڈیسک) ملازمت سے برخاست کئے جانے کا سن کر ایک غیر ملکی ملازم نے اپنے آپ کو خود ہی چھری مار کر زخمی کرلیا اور شور بلند کردیا کہ سپروائزر نے اسے قتل کرنے کی کوشش کی۔ تعمیراتی پراجیکٹ پر کام کرنے والے ملازم کو پتہ چلا کہ اسے برخاست کیا جارہا ہے جس کے بارے میں بات کرنے کیلئے وہ سپروائزر کے پاس گیا۔اس نے سپروائزر سے درخواست کی کہ وہ چیف انجینئر سے بات کرے تاکہ اسے برخاست نہ کیا جائے۔ سپروائزر نے اسے بتایا کہ اس کا کام غیر معیاری ہونے کی وجہ سے اسے برخاست کیا جارہا ہے ملازم کو جب احساس ہوا کہ سپروائزر ہی اسے نکلوانے کی اصل وجہ ہے تو اس نے اسے قتل کرنے کی دھمکی دی لیکن سپروائزر اپنے موقف پر قائم رہا جس پر اس نے اپنے آپ کو ہی زخمی کرلیا اور یہ چلاتا ہوا بھاگ اٹھا کہ سپروائزر نے اسے قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔جب تحقیقات ہوئیں تو ایک دوسرے ملازم نے گواہی دے دی کہ اس نے خود کو زخمی کیا ہے جس پر عدالت نے اسے تین ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنادی۔

مزید :

صفحہ آخر -