گاڑی چلانے کیلئے ایندھن آپ کے جسم سے بھی حاصل ہوسکتا، سائنسدان

گاڑی چلانے کیلئے ایندھن آپ کے جسم سے بھی حاصل ہوسکتا، سائنسدان

  

لندن (نیوز ڈیسک) کیا آپ یہ یقین کریں گے کہ گاڑی چلانے کیلئے ایندھن آپ کے جسم سے بھی حاصل ہوسکتا ہے، امپیریل کالج لندن کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ انسانی آنتوں میں پائے جانے والے بیکٹیریا کو استعمال کرکے گاڑیوں کو چلانے کیلئے ایندھن بنایا جاسکتا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف لائف سائنسز کے ڈاکٹر پیٹرک جونز کا کہنا ہے کہ آنتوں میں ای کولی نامی بیکٹیریا پایا جاتا ہے جو اسہال کا مشہور سبب بھی ہے۔ اس بیکٹیریا کے ساتھ جب تین قسم کے مخصوص خامرے شامل کئے جائیں تو پروپین گیس پیدا ہوتی ہے جس پر شمسی توانائی کے عمل سے ایندھن بنایا جاسکتا ہے۔ سائنسدانوں نے ابتدائی تجربات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایندھن تیار کرلیا ہے جو گاڑی کے انجن کو چلانے کیلئے سوفیصد موزوں ہے۔سائنسی جریدے ”نیچرکمیونیکیشن“ میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابتدائی تجربات کامیاب ہوچکے ہیں لیکن اس ایندھن کی پیداوار کو صنعتی سطح پر کم قیمت میں پیدا کرنے کیلئے مزید تجربات کئے جارہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -