سیاسی رسہ کشی، آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد مشکل ہو گیا

سیاسی رسہ کشی، آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد مشکل ہو گیا

  

اسلام آباد(آئی این پی) ملک میں جاری سیاسی رسہ کشی اور دھرنوں کے باعث آئی ایم ایف کو ٹیکسوں میں اضافے‘ بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کی واپسی سمیت دیگر یقین دہانیوں پر عمل درآمد کرنا مشکل ہوگیا ۔ بدھ کو وزارت خزانہ زرائع کے مطابق 14اگست سے حکومت کیخلاف جاری احتجاجی مارچ اور دھرنوں کے باعث ملکی معیشت پر کافی منفی اثرارت مرتب ہوئے ہیں اور اگر یہ حالات مزید جاری رہتے ہیں تو آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کر نا مشکل ہوجائے گا۔زرائع کے مطابق ابھی تک آئی ایم ایف کی جانب سے پروگرام معطل یا قسط روکنے کے بارے کوئی عندیہ نہیں دیا گیا ہے مگر آئی ایم ایف وفد کا پاکستان آنے سے انکار اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ آئی ایم ایف صورت حال سے مطمئن نہیں ہے۔دوسری جانب عالمی ریٹنگز ایجنسیز موڈیز اور ایس اینڈ پی بھی صورت حال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں

 عمل درآمد مشکل

مزید :

صفحہ آخر -