کراچی ،گلشن معمار میں پولیس مقابلہ ، گینگ وار کارندہ ہلاک

کراچی ،گلشن معمار میں پولیس مقابلہ ، گینگ وار کارندہ ہلاک

  

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس مقابلہ ، گینگ وار کارندہ ہلاک ، پی آئی بی پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ اور منشیات بر آمد ، واقعات کے مطابق بدھ کی صبح کا اینٹی وامکنٹ کرائم سیل نے سہراب گوٹھ انڈسٹریل ایریا گلشن معمار میں3گینگ وار ملزمان سلطان موسیٰ، شاہد غنی اور شوکت عرف شو کی اطلاع پر کارروائی کی پولیس کے مطابق پولیس نے جیسے ہی چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی اور جوابی کارروائی میں ایک ملزم شوکت عرف شو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ جو دوران علاج ہلاک ہو گیا، جبکہ ملزم سلطان اور شاہد پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے پی آئی بی پولیس نے مقابلے کے بعد 2ملزمان گل بہار اور ایزک مسیح کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات بر آمد کرلی۔

مزید :

صفحہ آخر -