مارچوں نے معشیت کو 9 ارب روپے کا ٹیکہ لگا دیا خرم دستگیر

مارچوں نے معشیت کو 9 ارب روپے کا ٹیکہ لگا دیا خرم دستگیر

  

                      اسلام آباد(اے این این) ” آزادی مارچ اور انقلاب مارچ نے ملکی معیشت کو 9سو ارب روپے کا ٹیکہ لگا دیا“۔ بدھ کی شب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے و زیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ پچھلے دو تین ہفتوں سے جو کچھ ملک میں چل رہا اس سے پاکستان کی معیشت کو براہ راست تقریباً 9 سو ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ جو لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کا سوچ رہے تھے اور ملکی معیشت میں منفی سے مثبت رجحان پیدا ہورہا تھا ، کنزیومر کا اعتماد بحال ہورہا تھا اور معیشت مستحکم ہورہی تھی یہ سارا عمل رک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کے رکنے سے تقریباً ساڑھے 4سو ارب روپے سرمایہ سٹاک مارکیٹ سے نکلا جبکہ اتنا ہی نقصان ڈالر کی قدر بڑھنے سے ہوا لیکن اس سے بھی زیادہ نقصان یہ ہے کہ گڈانی میں جو 6 ہزار 600 میگا واٹ کے پلانٹ لگنے تھے ان کی بیڈنگ ہی نہیں ہوسکی۔ اس کے علاوہ بلوچستان ڈویلپمنٹ فورم بھی بننے والا تھا۔

ٹیکہ لگا دیا

مزید :

صفحہ آخر -