بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ ختم

بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ ختم

  

                   لاہور(کامرس رپورٹر)ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ کمی ہی رہی جس کی وجہ سے شہروں میں لوڈ شیدنگ کا سلسلہ بند ہی رہا تاہم چھوٹے شہروں میں چند گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں وقفہ وقفہ بارش باعث سیکڑوں فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔ ٹرپ کرنے والے فیڈرز کی بحالی دو سے تین گھنٹے میں ہوئی ۔ لیسکو کے تقریبا ایک سو سے زائد فیڈر ٹرپ ہوئے ۔ تیز ہواﺅں کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث کئی مقامات پر درخت ٹوٹ کر تاروں پر گر گئے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث بحالی کا کام میں تاخیر رہی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 15550 میگا واٹ جبکہ پیداوار 12710 میگا وا ٹ رہی طلب و رسد میں 2840 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

بجلی

 

مزید :

صفحہ آخر -