کوئٹہ مسلح جنونیوں نے نجی انگلش میڈیم سکول کو نذر آتش کر دیا والد ین کو دھمکیاں
کوئٹہ (آئی این پی ) تعلیم دشمن تنظیم کے مسلح جنونیوں نے کیچ میں نجی انگلش میڈیم سکول کو نذرِ آتش کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اس سکول اور علاقے میں پمفلٹس بھی پھینکے گئے، جن میں بالنیگور کے علاقے کے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انگلش میڈیم سکولوں میں انگلش پڑھنے کے لیے بھیجنے سے باز رہیں اور انہیں اس کے لیے ایسے نتائج کی دھمکی بھی دی جس کی وضاحت نہیں کی گئی۔پمفلٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ”انگلش کی تعلیم کے لیے لوگوں کو اپنے بچوں کو اسکولوں یا انگلش لینگویج سینٹرز میں نہیں بھیجنا چاہییے ۔وزیرِ اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ تمام اسکولوں، لینگویج سینٹرز، طالبعلموں اور ان کے والدین و اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔
سکول نذر آتش