منظم منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہٰیں حاظ سعید

منظم منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہٰیں حاظ ...

  

                    لاہور( سٹاف رپورٹر)امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی خطہ میں شکست کے بعد بھارت کو پاکستان کے خلاف شہ دے رہے ہیں۔ منظم منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ آج کے دور میں جنگیں صرف میدانوں میں نہیں لڑی جاتیں۔ دشمنان اسلام کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے ان کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ جماعةالدعوة ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ وہ مرکز القادسیہ میں جماعةالدعوة شعبہ دعوت و اصلاح کے زیر اہتمام ملک بھر کے تحصیلی و ضلعی ذمہ داران کی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعةالدعوةسیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، شعبہ دعوت و اصلاح کے ناظم مولانا سیف اللہ خالد، مولانا محمد شمشاد احمد سلفی و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ملک بھر سے آنے والے علماءکرام کی کثیر تعداد موجود تھی۔جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوںنے نام نہاد دہشت گردی کے نام پر اسلام و مسلمانوں کے خلاف جنگ مسلط کی۔ کئی سال تک قتل و غارت گری کا بازار گرم اور تخریب کاری و دہشت گردی کو پروان چڑھایا گیا۔ وہ افغانستان کے بعد پاکستان کے وسائل پر بھی قابض ہونا چاہتے تھے لیکن ان مذموم عزائم میں وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ اس وقت بھی بھارت، امریکہ اور ان کے اتحادیوں کی سازشیں عروج پر ہیں اور وہ مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کرکے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے اتحادیوں کی ان کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کارکنان ملک کے کونے کونے میں پہنچیں اور دعوت و اصلاح کا کام کریں۔ مسلمانوں کے آپس کے لڑائی جھگڑے اور فرقہ واریت و پارٹی بازی کے سلسلے ختم ہو ں گے تو کفار مسلمانوں کو نقصانات سے دوچار نہیں کر سکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری مسلمان جدوجہد آزادی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے افغانستان سے شکست کھا کر بھاگنے کے بعد بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر میں نہیں ٹھہر سکے گا۔کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستانی قوم ان کی مددوحمایت جاری رکھے گی۔ جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ مسلمان اس وقت دنیائے کفر کی سازشوں کا شکار ہیں۔ مسلم ملکوں خاص طور پر پاکستان کے خلاف شدت پسندی ودہشت گردی کا پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے اور ملک کے اندر شورشیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان لاالہ الااللہ کی جاگیر ملک ہے۔اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں ان شاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گی۔ جماعةالدعوة شعبہ دعوت و اصلاح کے ناظم مولاناسیف اللہ خالد نے کہاکہ مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں کفار کی قوت دم توڑ رہی ہے اوردنیا کے حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔کارکنان و ذمہ داران لوگوں کو دشمنان اسلام کی سازشوں سے آگاہ کریں اور پاکستان کے حقیقی تصور کو عوام الناس کے سامنے اجاگر کریں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے کلمہ طیبہ کی بنیادوں پر حاصل کیا گیا ملک ہے۔ اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے۔

 حافط سعید

مزید :

صفحہ آخر -