پنجاب پولیس نے وسائل نہ ہونے پر اگلے عہدوں پر ترقی کیلئے کئے جانیوالے تمام کورسز ختم کر دئیے

پنجاب پولیس نے وسائل نہ ہونے پر اگلے عہدوں پر ترقی کیلئے کئے جانیوالے تمام ...

  

                       لاہور(زاہد علی خان) پنجاب پولیس نے اگلے عہدوں پر ترقی کے لئے کئے جانے والے تمام کورسز ختم کر دیئے ہیں۔ اس کی وجہ بجٹ کی کمی اور سیٹیں نہ ہونا ہے اعلیٰ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت پنجاب میں 12ہزار سے زائد ایسے پولیس افسر اور ماتحت اہلکار تمام کورسز ترقیوں کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ بعض اہلکار گزشتہ اہلکار میں کورسز پاس کرنے کے باوجود ترقی نہیں کر سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او کی تعیناتی کے لئے اہم کورس لازمی ہے مگر کئی اے ایس آئی بھی کورس کر کے اعلیٰ افسران کے رحم و کرم پر ہیں۔ حالانکہ ایسے کورسز کے لئے سب انسپکٹر کا ہونا لازمی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ کورسز کرنے والے پہلے ہی ہزاروں افسران اور اہلکارترقی کر کے اور نہ ہی بہتر تعیناتی لے چکے ہیں، پولیس میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک کے لئے پنجاب میں کورسز پار کرنے کے باوجود مجبوراً چھوٹی سیٹوں پر کام کر رہے ہیں۔ کانسٹیبل کے بعد میڈیکل ، اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کے علاوہ ایس ایچ او کے لئے کورسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

 کورسز ختم

مزید :

صفحہ آخر -