حکومت پنجاب نے 11 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 15 ارب سے زائد کی منظوری دی

حکومت پنجاب نے 11 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 15 ارب سے زائد کی منظوری دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2014-15 ء کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے دسویں اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل11 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 15 ارب82کروڑ 74 لاکھ 46 ہزار روپے کی منظوری دی ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی وسیم اجمل چوہدری سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے دسویں اجلاس میں جن11ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں آئی سی یو اور اپریشن تھیٹروں کی اپ گریڈیشن کے لیے مبلغ 34 کروڑ 63 لاکھ 30 ہزار روپے ، راوالپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ ، پشاور موڑ کے قریب بس ڈپو کی تعمیر کے لیے مبلغ 1 ارب 47 کروڑ 77 لاکھ 62 ہزار روپے ، فیصل آباد کے لیے ویسٹرن انڈسٹریل ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (کنسیپٹ کلرینس پیپر )مبلغ 9 ارب 85کروڑ روپے ، ضلع راوالپنڈی میں واٹر سپلائی ، سیوریج ، ڈرینیج اور گندے پانی کے ٹریٹمنٹ سسٹم کی ماسٹر پلاننگ(پی سی ٹو) کے لیے مبلغ 5 کروڑ روپے ، ضلع راوالپنڈی چاہاں ڈیم پر راوالپنڈی واٹر سپلائی کی فزیبلٹی سٹڈی اور تفصیلی ڈیزائننگ(پی سی ٹو) کے لیے مبلغ 2کروڑ روپے ، الیکٹرونک اسٹام پیپر کے منصوبہ کے لیے مبلغ20 کروڑ 72 لاکھ 24 ہزار روپے ،ضلع شیخوپورہ میں لاہور شیخوپورہ روڈ اڈہ جوئیاں والا موڑ سے مرید کے میٹلڈ روڈ لنک ٹو اپیرل پارک کی کشادگی اور بہتری کے لیے مبلغ 70 کروڑ 98 لاکھ 43 ہزار روپے ، ضلع لاہور میں کاہنہ کاچھا روڈ سے ہلوکی ریلوے کراسنگ تک روڈ کی کشادگی اور بہتری کے لیے مبلغ 36 کروڑ 62 لاکھ 62 ہزار روپے ، ضلع اوکاڑہ میں بے نظیر روڈ ریلوے کراسنگ سے رینالہ خورد براستہ ایجوکیشن یونیورسٹی اوکاڑ ہ پر میٹلڈ روڈ کی تعمیر مبلغ 28 کروڑ 17 لاکھ 41 ہزار روپے ، ضلع اوکاڑہ میں گوجرہ سے جنڈراکا روڈ کی تعمیر (کشادگی و بحالی) مبلغ 22 کروڑ 54 لاکھ 30ہزار روپے اور ضلع فیصل آباد میں جھل خانوالہ چوک کی بہتری کے لیے مبلغ 2ارب 29کروڑ 28 لاکھ 54 ہزار روپے شامل ہیں ۔
حکومت پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -