آسٹریلین شخص نے کومے سے اْٹھنے کے بعد چائنیز بولنا شروع کر دی

آسٹریلین شخص نے کومے سے اْٹھنے کے بعد چائنیز بولنا شروع کر دی
 آسٹریلین شخص نے کومے سے اْٹھنے کے بعد چائنیز بولنا شروع کر دی
کیپشن: austrilian

  


کینبرا(نیوزڈیسک)دو سال پہلے آسٹریلینBen Mcmahon نامی ایک شخص ایک خطرناک کار ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو کر کومے میں چلا گیا، تقریباً دو ہفتے بعد جب وہ کومے سے جاگا تو اس نے کہا کہ وہ صرف چین کی زبانMandarin ہی بول سکتا ہے۔ 22سالہ اس نوجوان کو یاد ہے کہ کس طرح وہ کومے سے بیدار ہوا تو اس نے ایک نرس کو دیکھا جو ایشیائی معلوم ہوتی تھی اور اْس کے بستر کے پاس کھڑی تھی اور اْس نے اْس نرس سے چینی زبان میں کہا معاف کیجئے گا مَیں واقعی درد محسوس کر رہا ہوں۔ بعد ازاں اْس نے نرس سے ایک کاغذ کا ٹکڑا مانگا اور اس پر چینی زبانMandarinمیں لکھا کہ مَیں اپنی ماں سے بہت پیار کرتا ہوں، مَیں اپنے باپ سے پیار کرتا ہوں، مَیں ٹھیک ہو جا?ں گا۔ اس کی اس نئی زبان میں مہارت دیکھ کر نہ صرف ڈاکٹرز بلکہ اس کے والدین بھی حیرت زدہ ہیں۔ بین کے والدین کا کہنا ہے کہ اْن کے بیٹے کا بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں ہسپتال کے عملے کی طرف سے فون کال موصول ہوئی تو انہوں نے کہا مارک تمہارے بیٹے نے چینی زبان بولنا شروع کر دی ہے۔ کیا بین کو چینی بولنا آتی تھی، مَیں نے نفی میں سر ہلا دیا، لیکن مَیں پریشان ہو گیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ گو کہ سکول میں اس کا واسطہ اس زبان سے رہا ہے، لیکن وہ کبھی اس زبان کو اتنی روانی سے نہیں بول سکتا تھا۔ بین کو یہ یاد کرنے میں کہ وہ انگلش بول سکتا ہے۔ دو سے تین دن لگے، تب سے بین کے لئے اپنے آبائی شہر سے چین کے دوروں اور ایک مینڈارن ٹی وی پر میزبانی کرنے کے مواقع پیدا ہو گئے ہیں۔اب یہ ملبورن کا آدمی شنگھائی کی ایک یونیورسٹی میں کامرس کی پڑھائی کے لئے چین جا چکا ہے اس نے کہا ہے کہ وہ انتہائی خوش قسمت ہے کہ نہ صرف اس کی جان بچ گئی، بلکہ وہ ایک دوسری زبان بولنے کے قابل ہو گیا، لیکن اس تجربے کا شکار بین پہلا آدمی نہیں ہے۔ اس سے قبل 2010ء4 میں ایک کروشیائی لڑکی نے کومے سے اٹھنے کے بعد اپنی آبائی زبان چھوڑ کر جرمن بولی بولنا شروع کر دی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -