پورٹ لوئیس،جہیز کی رقم پوری کرنے کیلئے دولہا کی سسرال میں چوری

پورٹ لوئیس،جہیز کی رقم پوری کرنے کیلئے دولہا کی سسرال میں چوری
 پورٹ لوئیس،جہیز کی رقم پوری کرنے کیلئے دولہا کی سسرال میں چوری
کیپشن: mony

  


پورٹ لوئیس(نیوزڈیسک)ماریشیس میں ایک دولہا نے اپنی دلہن کو حق مہر ادا کرنے کیلئے اپنے سسر کی ہی رقم چرالی۔اخبار التکارومی،کے مطابق یہ دولہا اپنے ہونے والے سسر کی کمپنی میں ملازم تھا۔اسے شادی کے وقت حق مہر ادا کرنے کیلئے کوئی اور صورت نظر نہ آئی تو اپنے سسر کے ہی 172500روپے چرالئے۔بیچارے سسر کو چوری کا علم شادی کے دو دن بعد ہوا اگر چہ وہ فوری طور پر جا کر بیٹی کے سامنے اس کے چوردولہا کا پول کھولنا چاہتا تھا لیکن خاندان والوں کے سمجھانے پر اس نے اپنا ارادہ تبدیل کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -