نیروبی،نیولا شیروں کے آگے کھڑا ہوگیا، شیر اپنے زخم چاٹتے رہ گئے

نیروبی،نیولا شیروں کے آگے کھڑا ہوگیا، شیر اپنے زخم چاٹتے رہ گئے
 نیروبی،نیولا شیروں کے آگے کھڑا ہوگیا، شیر اپنے زخم چاٹتے رہ گئے
کیپشن: nerubi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیروبی(نیوزڈیسک)شیر کو دنیابھر میں خطرناک درندے کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن یہ چار شیر بہادر نیولے کے سامنے عاجز نظر آئے اپنے حریفوں سے بہت چھوٹا ہونے کے باوجود یہ غصیلا نیولا ان بڑی بلیوں پر چڑھ دوڑا اور ان میں سے ایک کی ناک پر کاٹا۔کینیا کے میسا مارا نیشنل پارک میں ایک فوٹو گرافر جیروم نے اس منظر کو دیکھا جہاں ایک چھوٹا سا نیولا شیروں کے حملے کو روک رہا تھا بعدازاں نیولا فرار ہو کر ایک قریبی سوراخ میں گھس گیا۔فرانس کے ایک شخص کا کہنا ہے کہ نیولا کی نگاہ اردگرد کے شیروں پر تھی وہ بار بار باہر نکلتا اور شیروں کو اپنی طرف دوبارہ مشغول کر لیتا اور پھر اپنے بل میں گھس جاتا لیکن یہ جاننا مشکل ہے کہ نیولے نے یہ خطرہ کیوں مول لیا تھا لیکن وہ لڑائی میں بہت غضبناک دکھائی دیتا۔آخر میں نیولے نے خود کو جھاڑیوں میں چھپا لیا اور شیر اپنے زخم چاٹتے رہ گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -