جنیوا،نمکین پانی سے چلنے والی دنیا کی پہلی سپورٹس کار منظر عام پر آگئی
جنیوا(نیوز ڈیسک)نمکین پانی سے چلنے والی دنیا کی پہلی سپورٹس کار منظر عام پر آگئی ہے اور اسے یورپ کی سڑکوں پر چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔یہ کار نہ صرف منفرد قسم کے ایندھن کا استعمال کرتی ہے بلکہ اس کی رفتار بھی حیران کن ہے۔یہ محض 2.8سیکنڈ میں صفر سے 100کلومیٹر کی رفتار پکڑ سکتی ہے اور 350کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔کوانٹ ای سپورٹ لیموزین نامی اس گاڑی میں ایسے برقی سیل نصب کئے گئے ہیں کہ جن میں نمکین پانی کی ایک جھلی میں سے گزر کر دوسری طرف جاتا ہے جس سے برقی چارج پیدا ہوتا ہے جسے سٹور کر کے کار کے انجن کوپاور فراہم کی جاتی ہے۔اس میں 200لیٹر کی گنجائش کی دو ٹینکیاں لگائی گئی ہیں جن میں بھرا ہوا نمکین پانی گاڑی کو600کلومیٹر تک لے جاسکتا ہے۔اس کی لمبائی سواپانچ میٹر اور چوڑائی تقریباً دومیٹر ہے۔اگرچہ ابھی اس کی قیمت کا رسمی طور پر اعلان نہیں کیا گیا لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ یہ 10لاکھ پا?نڈ (تقریب17کروڑ پاکستانی روپے )ہو گی۔