شاہ محمود کامیری والدہ کوصرف بینظیر بھٹو کہنا انتہائی شرمناک ہے، آصفہ بھٹو

شاہ محمود کامیری والدہ کوصرف بینظیر بھٹو کہنا انتہائی شرمناک ہے، آصفہ بھٹو

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن کو صرف بے نظیر بھٹو کہنے پر آصفہ بھٹو زرداری نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاہ محمود قریشی کےلئے انتہائی شرمناک بات ہے جبکہ مریم نواز نے انہیں سمجھاتے ہوئے کہا کہ آپ یہ دیکھیں کہ بے نظیر بھٹو کی تربیت پر فخر کر رہے تھے۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ شاہ محمود قریشی جب پیپلز پارٹی میںتھے تو وہ میری ماں کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کہہ کر پکارتے تھے اب اس نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صرف بے نظیر بھٹو کہہ کر پکارا جس پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آپ نے یہ نہیں دیکھا کہ اس نے کس طرح محترمہ بے نظیربھٹو کی سیاسی تربیت کو قابل فخر قرار دیا اور تحریک انصاف کو اس معاملے میں صفر قرار دیا، ہم سب نے دیکھا کہ تحریک انصاف کی تربیت لوٹ مار کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -