امریکہ کا داعش کے خاتمے تک چین سے نہ بیٹھنے کا اعلان

امریکہ کا داعش کے خاتمے تک چین سے نہ بیٹھنے کا اعلان
امریکہ کا داعش کے خاتمے تک چین سے نہ بیٹھنے کا اعلان

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ داعش شدت پسندوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گا،نائب امریکی صدر جو بائیڈن نے صدر اوباما کی اس دھمکی کی تائید کی ہے جس میں انہوں نے شدت پسند تنظیم داعش کو جہنم واصل کرنے کا کہا تھا۔ایک تقریب سے خطاب کے دوران جو بائیڈن نے کہا کہ ہم داعش شدت پسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے اور جہنم رسید کریں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر اوباما نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ داعش جنگجوﺅں کے خلاف اس وقت تک جنگ لڑیں گے جب تک مشرق وسطیٰ میں ایک فورس کے طور پر اس گروپ کا وجود ختم نہیں ہوجاتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -