القاعدہ کا بھارت میں تنظیمی شاخ کے قیام کا اعلان

القاعدہ کا بھارت میں تنظیمی شاخ کے قیام کا اعلان
القاعدہ کا بھارت میں تنظیمی شاخ کے قیام کا اعلان

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے بھارت میں اپنی تنظیم کی شاخ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹر نیٹ پر جاری کی جانےوالی 55 منٹ دورانیئےکے عربی اور اردو   کی ایک و یڈیو میں ایمن الظواہری کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ اپنی سرزمین کی آزادی، خودمختاری کی بحالی اور خلافت کے دوبارہ قیام کےلئے دشمنوں کے خلاف جہاد کریں، برما، بنگلہ دیش، آسام، گجرات، احمد آباد اور کشمیر کے مسلمان ریاستی جبر اور ناانصافی کا شکار ہیں جن کی مدد کی جائےگی، بھارتی برصغیر میں القاعدہ کا قیام برما، بنگلہ دیش اور بھارتی ریاستوں آسام اور گجرات کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کےلئے خوشخبری ہے جہاں وہ اب ناانصافیوں اور مظالم سے بچ سکیں گے۔ایمن الظواہری کا مزید کہنا تھا کہ برصغیر میں القاعدہ کی نئی شاخ وہاں اسلامی حکومت کے قیام اور جہاد کے پرچم کو لے کر آگے بڑھے گی، القاعدہ کی بھارتی شاخ سے منسلک افراد مقامی آبادیوں کو ظلم اور جبر کا نشانہ بنانے سے باز رہیں کیونکہ اگر وہ مسلمانوں کی عظمت کی حفاظت کےلئے جہاد کر رہے ہیں تو انہیں قول اور فعل سے ان کی جان، مال اور آبرو کی حفاظت کرنی چاہئے۔ وڈیو میں ایمن الظواہری نے افغان طالبان کے سربراہ مولا عمر کے ساتھ وفاداری کی بھی تجدید کی۔ 

مزید :

بین الاقوامی -