متھیرا کی نجی زندگی کا اہم سرپرائز

متھیرا کی نجی زندگی کا اہم سرپرائز
متھیرا کی نجی زندگی کا اہم سرپرائز

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)متنازع پاکستانی ماڈل اوراداکارہ متھیراکے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور اس کا انکشاف اُن کے ٹوئیٹراکاﺅنٹ سے ہوا۔ اس سے قبل اُنہوں نے اگست کے اختتام پر اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر چھوٹے بچوں کے کپڑوں کی تصاویر پوسٹ کر کے اپنے فینز کو اشارہ دینے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل بھارتی میڈیا کے توسط سے متھیرا کی شادی کی خبرسامنے آئی تھی جس کی مزید تصدیق متھیراکے ہاں بیٹے کی پیدائش سے ہوگئی ہے جس پر کچھ لوگوں نے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایاجس پر متھیرا نے لکھاکہ وہ کسی کو جواب دینے کی پابندنہیں ۔متھیرانے ہسپتال سے کیے گئے ایک ٹوئیٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے اپنے جذبات کا اظہارکیا ۔

متھیرا کی شادی سے متعلق انکشاف نے بھی کافی ہلچل مچائی جس کے بارے میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کے علاوہ کسی کو معلوم نہیں تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 22سالہ متھیرا پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کافی متنازعہ شخصیت رہی ہیں جنہیں ان کے بولڈ انداز اور مخصوص اشہتارات میں کام نے شہرت دلائی اور ساتھ ہی بےشمار تنقید بھی ان کے حصے میں آئی۔

مزید :

تفریح -