امریکہ میں دو حقیقی بھائی ریپ اور قتل کےمقدمے میں 30سال بعد بری

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں دو افراد کو تین دہائیاں قید میں گزارنے کے بعد ریپ اور قتل کے الزام سے بری کر دیا گیا۔یہ فیصلہ ڈی این اے رپورٹ کے منفی آنے کے بعد کیا گیا جس میں دونوں بھائی بے گناہ ثابت ہو گئے،دونوں بھائی ذہنی مریض ہیں۔ ان میں 50سالہ ہینری میک کلم اور46سالہ لیون براؤن کو شمالی کیرولائینا میں 1984 میں 11 برس کی ایک بچی کے ساتھ ریپ اور قتل کے الزام میں سزا ہوئی تھی۔حال ہی میں ڈی این ٹیسٹ کے شواہد سے ثابت ہوا ہے کہ یہ کسی اور شخص کے ہیں، وہ آدمی اس وقت اسی نوعیت کے دوسرے جرم میں قید میں ہے۔جج نے ان دونوں بھائیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔یہ فیصلہ شمالی کیرولائنا میں بے گناہی کی تحقیقات کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں جائے وقوعہ سے ملنے والے ڈی این سے شواہد کی جانچ کی گئی۔ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ڈی این اے کے نمونوں سے دونوں بھائی بے گناہ نکلے ۔