شعیب اختر کی اہلیہ بی اے میں فیل ہوگئیں

شعیب اختر کی اہلیہ بی اے میں فیل ہوگئیں
شعیب اختر کی اہلیہ بی اے میں فیل ہوگئیں

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق پاکستانی فاسٹ بائولر شعیب اختر کی اہلیہ بی اے انگلش لٹریچر کے مضمون میں فیل ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق ہری پور کی رہائشی رباب مشتاق نے قریباً تین ماہ قبل ہری پور یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بی اے پارٹ فرسٹ اینول 2014ء کے امتحان میں بطور پرائیویٹ امیدوار حصہ لیا جس کے نتائج کا اعلان یونیورسٹی نے گذشتہ روز کردیا۔ ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق رباب مشتاق جو اب رباب شعیب اختر ہیں، نے اسلامیات لازمی میں42، انگلش لازمی میں 33  اور اسلامیات اختیاری میں 44 نمبر حاصل کیے تاہم وہ انگلش لٹریچر میں صرف چار نمبر ہی حاصل کرسکیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -