سیاستدانوں کی طرف سے پارلیمنٹ کو دیئے گئے دلچسپ نام و مرتبے

سیاستدانوں کی طرف سے پارلیمنٹ کو دیئے گئے دلچسپ نام و مرتبے
سیاستدانوں کی طرف سے پارلیمنٹ کو دیئے گئے دلچسپ نام و مرتبے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اِن دنوں اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا حب بناہواہے اور پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر دھرنے کے شرکاءموجود ہیں تواندر ایک کے بعد ایک مشترکہ اجلاس ہورہاہے جس میں اراکین اسمبلی حکومت کے ساتھ اپنے عہد دوہرارہے ہیں ، گلے کررہے ہیں توکچھ پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ اپنی وابستگی بیان کررہے ہیں ، اِسی دوران کئی اراکین کی طرف سے پارلیمنٹ کو مختلف نام و مرتبے دیئے گئے ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کو اپنا سیاسی کعبہ‘ جماعت اسلامی کے طارق اللہ نے اسے اپنی ماں‘ آفتاب شیر پاﺅ نے اسے برکت گھر‘ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے پارلیمنٹ کو مسائل اور پریشانیوں کو حل کرنے کی جگہ قرار دیا۔

مزید :

اسلام آباد -