افغانستان میں دو طالبان کے حملے ، پولیس اہلکاروں سمیت 18افرادجاں بحق

افغانستان میں دو طالبان کے حملے ، پولیس اہلکاروں سمیت 18افرادجاں بحق
افغانستان میں دو طالبان کے حملے ، پولیس اہلکاروں سمیت 18افرادجاں بحق

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان شہرغزنی میں سرکاری عمارتوں پر مسلح افراد اور کاربم حملوں میں کم ازکم 18افرادجاں بحق اور100سے زائد زخمی ہوگئے ۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک درجن سے زائد طالبان نے خفیہ ایجنسی اور پولیس کی عمارت پر حملہ کردیا جس پر جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے ۔پہلے حملے میں صوبہ غزنی میں طالبان نے پولیس عمارت کو بارودی مواد سے بھرے ٹرک سے نشانہ بنایا جس میں آٹھ آف ڈیوٹی پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرے واقعے میں طالبان نے خفیہ ایجنسی پر دھاوا بولااور آخری اطلاعات تک جوابی کارروائی میں 19حملہ آورمارے گئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

مزید :

بین الاقوامی -