مصباح الحق کی حمایت میں آفریدی بھی میدان میں آگئے

مصباح الحق کی حمایت میں آفریدی بھی میدان میں آگئے
مصباح الحق کی حمایت میں آفریدی بھی میدان میں آگئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آل راﺅنڈر شاہدآفریدی کپتان مصباح الحق اور ٹیم منیجمنٹ کی حمایت میں میدان میں آگئے ہیں اور کہاہے کہ کپتان نے ماضی میں عمدہ کھیل پیش کیا، وہ جلد دوبارہ فارم میں آجائیں گے ، ایک سیریز میں ناکامی کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں ،اسی طرح ٹیم مینجمنٹ نے بھی اپنی پوری کوشش کی مگر سری لنکا میں فتح نہ مل سکی۔

مقامی میڈیا کودیئے گئے انٹرویومیں شایدآفریدی کاکہناتھاکہ اپنی ذاتی کارکردگی سے خوش نہیں تاہم مصباح الحق کافی عرصے سے قومی ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کرتے چلے آ رہے ہیں، بدقسمتی سے سری لنکا میں وہ سکور نہ کر سکے۔مصباح الحق ہر کھلاڑی کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں، امید ہے کہ جلد فارم بحال کر لیں گے۔ آل راو¿نڈر نے کہاکہ معین خان، وقار یونس اور مشتاق احمد نے ڈریسنگ روم کا ماحول شاندار بنا دیا، تینوں سابق  کرکٹرز کی موجودگی سے کھلاڑیوں کو بڑا فائدہ ہو رہا ہے، ٹیم فتح حاصل نہ کر سکی مگر اس میں کوچز و منیجر کا کوئی قصور نہ تھا۔

آفریدی نے کہا کہ ٹیم کی فتح کے لیے سینئرز کے ساتھ جونیئر کھلاڑیوں کو بھی اچھا پرفارم کرنا ہوگا، ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے اہم سیریز کھیلنی ہیں اور ان میں فتح کی صورت میں بھرپور اعتماد کے ساتھ میگا ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

مزید :

کھیل -