پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ کےلئے پر عزم ہے:دفتر خارجہ

پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ کےلئے پر عزم ہے:دفتر خارجہ
پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ کےلئے پر عزم ہے:دفتر خارجہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ تسلیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ کےلئے پر عزم ہے،چین کے صدر کے دورے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے کیا جائےگا۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسلیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کےلئے تیار ہے اور پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے،پاک بھارتی سیکرٹری خارجہ سطح کی ملاقات کےلئے تاحال کوئی نئی تاریخ طے نہیں پائی ہے تاہم بھارت کو مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کے موقف سے آ گاہ کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ، سیاسی صورتحال پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، دوسرے ممالک کو اس حوالے سے تشویش کی ضرورت نہیں ہے۔ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے دیرینہ دوست ہیں، چینی صدر کے دورے پر توانائی اور معاشی تعاون کے معاہدے ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے منصوبے پر پیش رفت کے لئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

مزید :

قومی -