مادروطن کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے جوان اور افسران تیاررہیں : آرمی چیف

مادروطن کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے جوان اور افسران تیاررہیں : آرمی چیف
مادروطن کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے جوان اور افسران تیاررہیں : آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ مادروطن کو درپیش موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لیے افسر اور جوان ذہنی اور جسمانی طورپر خود کو تیاررکھیں ، ماتحتوں کی قیادت کے ساتھ حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے ۔ وہ نسٹ یونیورسٹی میں پی ایم اے کے 125ویں لانگ کورس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ آرمی چیف کاکہناتھاکہ افسران جنگ میں بہادری ، کردار اور قابلیت سے جوانوں کے لیے نمونہ بنیں ، جنگ میں افسران اپنے علم ، عزم اور کردار سے جوانوں کو متاثرکریں ۔
اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے پاس ہونیوالے افسران میں اسناد تقسیم کیں اور کامیاب افسران میں ایک شہید افسر لیفٹیننٹ نعمان رضابھی شامل تھے جن کے والد سکواڈرن لیڈر(ر) شاہد رضانے سندوصول کی ۔

مزید :

قومی -