48 گھنٹوں میں دھرنوں کامعاملہ حل ہونیکا امکان ہے:خواجہ آصف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں دھرنوں کامعاملہ حل ہونے کا امکان ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ مذاکرات اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے،معاملات کو ڈرافٹ کی صورت میں حل کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔ خواجہ آصف نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں دھرنوں کامعاملہ حل ہوسکتا ہے۔