لاجواب سروس،پی آئی اے کی پرواز کا خزانے کو لاکھوں کا ٹیکا

لاجواب سروس،پی آئی اے کی پرواز کا خزانے کو لاکھوں کا ٹیکا
لاجواب سروس،پی آئی اے کی پرواز کا خزانے کو لاکھوں کا ٹیکا

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) خسارے کے دلدل میں پھنسی قومی ایئرلائن نے ایک اور کمال کر دیا ،لندن سے آنیوالی پرواز صرف ایک ہی مسافر کو لیکر پشاور آگئی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لاجواب سروس قومی خزانے کو ایک اور بڑا جھٹکا دے گئی، PK758 صرف ایک مسافر کے ہمراہ لندن سے پشاور پہنچی۔ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے )کے ترجمان مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ PK758 لندن سے لاہور کیلئے شیڈول تھی جو عازمین حج کو لےجانے کیلئے ہنگامی طور پر بلائی گئی تھی۔یورپ سے پاکستان تک صرف ایک مسافر کو لیکر سفر کرنیوالی اِس فلائٹ سے قومی خزانے کی تجوری بھی ہل کر رہ گئی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -