چینی حکومت شادی کے خواہشمند وں کو پیسے دے گی ،مگر چند شرائط کے ساتھ

چینی حکومت شادی کے خواہشمند وں کو پیسے دے گی ،مگر چند شرائط کے ساتھ
چینی حکومت شادی کے خواہشمند وں کو پیسے دے گی ،مگر چند شرائط کے ساتھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چینی صوبے سنکیانگ میں آباد دیگر نسل کے مسلمانوں کو شدت پسندی میں ملوث ہو نے کا الزام دیا جاتا ہے اور حکومت اس مسئلہ پر قابو پانے کے لئے ایک نئی تجویز سامنے لے آئی ہے۔صوبے کے علاقے چچرن کے حکام نے اعلان کر دیا ہے کہ دیگر نسل کے لوگ اگر چینی ہان نسل کے لوگوں کے ساتھ شادی کریں گے تو ایسے جوڑوں کو سالانہ 10000یوان(تقریباً 166000پاکستانی روپے) کا الاﺅنس پانچ سال تک دیا جائے گا۔ان جوڑوں کو گھریلو اخراجات بلوں، بچوں کی تعلیم اور صحت وغیرہ کے اخراجات میں بھی رعایت فراہم کی جائے گی ۔ حکام کا خیال ہے کہ دیگر نسل کے لوگ چینی نسل سے شادیوں کے بعد چین کی اکثریتی آبادی کے ساتھ گھل مل جائیں گے اور اپنی پرانی روایات میں تبدیلی لے آئیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -