حکومت اور تحریک انصاف کے ممکنہ معاہدے کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

حکومت اور تحریک انصاف کے ممکنہ معاہدے کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں
حکومت اور تحریک انصاف کے ممکنہ معاہدے کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں
کیپشن: Siraj, Rehman, shah mehmood

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ممکنہ معاہدہ کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے میں 35سے 50 حلقوں میں تحقیقات کی تجویز دی گئی ہے۔ تفصیلات مطابق معاہدے میں ایف آئی اے، نادرا کے سربراہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی مشاورت کے ساتھ مقرر کئے جانے کی تجویز شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ورکنگ پیپر میں حکومت کو یہ تجویز دی گئی ہے کہ حکومت کو 2 مرحلوں میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات مکمل بااختیار عدالتی کمیشن کے ذریعے ہونی چاہئے جبکہ فریقین عدالتی کمیشن کے فیصلوں پر عمل کے قانونی پابند ہوں گے اور دھاندلی میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -