شہباز شریف کی آرمی چیف سے ملاقات

کیپشن: Shahbaz Raheel
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات میں مختلف امور زیر بحث آئے جس کے بعد شہباز شریف بذریعہ موٹروے لاہور کیلئے روانہ ہو گئے۔