بھارت نے پاکستان کو ممکنہ سیلاب سے آگاہ کردیا

بھارت نے پاکستان کو ممکنہ سیلاب سے آگاہ کردیا
بھارت نے پاکستان کو ممکنہ سیلاب سے آگاہ کردیا

  

لاہور(نیوزڈیسک)بھارت نے پاکستان کو ممکنہ سیلاب سے آگاہ کردیاہے۔  بھارت کا کہناہے کہ راوی،چناب اور ستلج پرتمام ڈیم بھرگئےہیں جبکہ اکھنورسے 5 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا مرالہ کی طرف چل پڑاہے۔ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے دریا اور ندی نالے بھر چکے ہیں جبکہ دریاﺅں میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے۔پنجاب میں پہلے ہی بارشوں کے باعث 32 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ اتوار تک چل سکتا ہے۔

مزید :

ماحولیات -