چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی، اس متعلق حتمی اطلاع نہیں: چینی سفارتخانہ

چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی، اس متعلق حتمی اطلاع نہیں: چینی سفارتخانہ
چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی، اس متعلق حتمی اطلاع نہیں: چینی سفارتخانہ
کیپشن: Xi-Jinping-President-of-China

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع کے مطابق  چین کے صدر کا دورہ پاکستان سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان ملتوی ہونے سے متعلق حتمی اطلاع نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے صدر نے پاکستان کا اہم دورہ کرنا تھا جس کیلئے ان کی سیکیورٹی ٹیم ایک روز قبل سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان پہنچی تھی۔ ٹیم نے ملک میں جاری دھرنوں اور سیاست کی کشیدہ صورتحال پر سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی جس پر چینی صدر کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ٹیم کو چینی صدر کی تمام ملاقاتیں لاہور میں کرانے کی تجویز بھی پیش کی تھی جسے یہ کہہ کر مسترد کر دیا گیا کہ لاہور گنجان آباد شہر ہے چینی صدر وہاں نہیں جا سکتے۔ دوسری جانب پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ اسلام آباد کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں اور امید ہے کہ تمام فریقین مسئلے کو جلد حل کر لیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -