جاوید ہاشمی کا تاریخی پریس کانفرنس سے قبل خواجہ سعد رفیق سے رابطوں کا انکشاف

جاوید ہاشمی کا تاریخی پریس کانفرنس سے قبل خواجہ سعد رفیق سے رابطوں کا انکشاف
جاوید ہاشمی کا تاریخی پریس کانفرنس سے قبل خواجہ سعد رفیق سے رابطوں کا انکشاف
کیپشن: javed hashmi

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا تاریخی پریس کانفرنس سے پہلے مسلم لیگ ن کے رہنماءاور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے ساتھ متواتر رابطے میں رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔ دنیا نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے یکم ستمبر کو تاریخی پریس کانفرنس کی تھی جبکہ وہ خواجہ سعد رفیق کے ساتھ 30 اگست سے متواتر رابطے میں تھے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور جاوید ہاشمی کے درمیان 6 بار رابطہ ہوا اور پہلا رابطہ 30 اگست صبح 9 بج کر 27 منٹ پر کیاگیا، دوسرا رابطہ 30 اگست کو 10 بجے کے قریب ہوا جبکہ تیسرا رابطہ 30 اگست کو 10 بج کر چالیس منٹ پر کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاوید ہاشمی اور خواجہ سعد رفیق کے درمیان چوتھا رابطہ 31 اگست دوپہر 12 بج کر 9 منٹ پر، پانچواں رابطہ 31 اگست کو رات 9 بج کر 32 منٹ پر اور چھٹا رابطہ 31 اگست کو رات 9 بج کر 33 منٹ پر کیا گیا۔ دنیا نیوز نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ جاوید ہاشمی اور سعد رفیق کے درمیان رابطوں سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاعلم تھے۔ دوسری جانب دونوں رہنماؤں نے اس خبر پر مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ وہ پرانے واقف کار ہیں اور ہمیشہ سے رابطے میں ہیں ، جاوید ہاشمی کے حالیہ انکشافات کا ان رابطوں سے کوئی تعلق نہیں .

مزید :

قومی -اہم خبریں -