میرے فیصلے قوم کیلئے، استعفے سے متعلق کسی کو نہیں بتایا تھا: جاوید ہاشمی

میرے فیصلے قوم کیلئے، استعفے سے متعلق کسی کو نہیں بتایا تھا: جاوید ہاشمی
میرے فیصلے قوم کیلئے، استعفے سے متعلق کسی کو نہیں بتایا تھا: جاوید ہاشمی
کیپشن: Javed Hashmi

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ انہوں نے اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے بارے میں کسی کو نہیں بتایا تھا۔ پریس کانفرنس سے قبل خواجہ سعد رفیق کے ساتھ رابطوں کی خبر پر اپنا موقف دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے فیصلے قوم کیلئے ہیں، اپنے استعفے کے بارے میں کسی کو نہیں بتایا تھا، اپنا سب کچھ وطن پر قربان کیا، جو بچا ہے وہ بھی کر دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کے اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ پرانے مراسم ہیں اور وہ اس سے قبل بھی ان کے ساتھ رابطوں میں رہے ہیں۔ پریس کانفرنس سے قبل سعد رفیق کے ساتھ رابطوں کو جس انداز میں پیش کیا گیا ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -