خواتین عام جسم والے قدرے وزنی مردوں کو پسند کرتی ہیں

خواتین عام جسم والے قدرے وزنی مردوں کو پسند کرتی ہیں
خواتین عام جسم والے قدرے وزنی مردوں کو پسند کرتی ہیں

  

لندن (نیوز ڈیسک) اگرچہ شوبز اور میڈیا کی دنیا ہمیں ہروقت یہ باور کروانے کی کوشش میں لگی رہتی ہے کہ خواتین کی نظر میں دلکش بننے کیلئے کسی ہیرو جیسا سمارٹ جسم بنیادی ضرورت ہے لیکن خوش قسمتی سے حقیقت میں یہ سفید جھوٹ ہے۔ برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق سے ثابت ہوا کہ 75 فیصد خواتین سڈول جسم والے باڈی بلڈروں اور سکرین پر نظر آنے والے انتہائی سمارٹ ہیروز کی بجائے عام جسم والے قدرے وزنی مردوں کو پسند کرتی ہیں۔ اس تحقیق سے واضح ہو گیا ہے کہ چیتے کی طرح چاق و چوبند نظر آنے کی کوشش میں ہر وقت ورزش سے اپنے آپ کوہلکان کرن والے نوجوان غلطی پر ہیں کیونکہ خواتین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے یہ کوشش بالکل بے ثمر ہے۔ صرف 25 فیصد خواتین نے غیر معمولی حد تک سمارٹ مردوں کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ خواتین کا کہنا ہے کہ انتہائی سمارٹ مردوں کی قربت میں وہ اپنے جسم کے متعلق متفکر ہو جاتی ہیں اور انہیں یہ خدشہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے سمارٹ ساتھی کو اچھی نہیں لگیں گی جبکہ ایک عام سے اور قدرے موٹے شخص کے ساتھ انہیں یہ خدشہ نہیں ہوتا اور وہ بہت اطمینان محسوس کرتی ہیں۔ چھیانوے فیصد خواتین نے کہا کہ وہ فٹنس کے حدسے زیادہ دلدادہ مردوں کی قربت کی خواہش نہیں رکھتیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -