ستمبر شروع ہو گیا، انقلاب مارچ میں کل سے ٹیوشن لگے گی، راولپنڈی والو سلیبس بھی بھیجو: طاہر القادری

ستمبر شروع ہو گیا، انقلاب مارچ میں کل سے ٹیوشن لگے گی، راولپنڈی والو سلیبس ...
ستمبر شروع ہو گیا، انقلاب مارچ میں کل سے ٹیوشن لگے گی، راولپنڈی والو سلیبس بھی بھیجو: طاہر القادری
کیپشن: Tahir ul Qadri

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ خدا کیلئے آئین میں ایک ترمیم کر دی جائے کہ حکمران قتل کرے تو پرچہ ہو گا، ہم گھروں کو واپس چلے جائیں گے، ستمبر شروع ہو گیا، کل سے انقلاب مارچ میں سکول کھولے جا رہے ہیں۔ انقلاب مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ 1973ءکے آئین میں شہریوں کو تحفظ دینے کا کہا تھا، اگر یہ ذوالفقار علی بھٹو کا آئین ہے تو امیر اور غریب کو حق برابر ہے، ذوالفقار بھٹو نے عوام کو اپناحق چھیننے کا حق دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ستمبر شروع ہو گیا کل سے انقلاب مارچ میں سکول کھولے جا رہے ہیں اور پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک دھرنے میں ٹیوشن لگے گی، راولپنڈی والو سلیبس اور بچوں کو ضرورت کی چیزیں دو۔

طاہر القادری نے کہا کہ چینی صدر کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی، وہ نہیں آ رہے تو یہ حکومت کی ناکامی ہے، پاکستان اور چین بھائیوں کی طرح ہیں، جس دن چینی صدر آئیں گے ہم سب ان کا استقبال کریں گے اور ان پر پھول کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -