چہرے کو چمکدار بنانے کے لئے آسان ماسک

چہرے کو چمکدار بنانے کے لئے آسان ماسک
چہرے کو چمکدار بنانے کے لئے آسان ماسک

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) چہرے کی چمک دمک اور جلد کی تروتازگی کیلئے فیس ماسک ایک اہم ضرورت بن چکی ہے۔ بازار میں دستیاب فیس ماسک نہ صرف مہنگے ہیں بلکہ اتنے موثر بھی نہیں جو آپ بآسانی گھر پر بناسکتے ہیں۔

٭ کیلے کا ماسک

آدھا کیلا، ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چمچ دہی کو اچھی طرح مکس کرکے 15 منٹ کیلئے چہرے پر لگائیں اور پھر دھوئیں۔

٭ شہد اور لیموں کا ماسک

دو چمچ شہد اور دو چمچ لیموں کا رس مکس کرکے تقریباً آدھے گھنٹے کیلئے چہرے پر لگائیں۔

٭ کھیرے اور تربوز کا ماسک

دو مچمچ کھیرے کا جوس، دو چمچ تربوز کا جوس، ایک چمچ دہی اور ایک چمچ دودھ کا پاﺅڈر لے کر اچھی طرح ملالیں، اسے تقریباً 15 منٹ کیلئے لگائیں۔

٭ سورج مکھی ماسک

دو چمچ سورج مکھی کے بیج لے کر رات بھر دودھ میں بھگو کررکھیں، صبح اسے پیس کر 10 منٹ کیلئے چہرے پگ لگائیں۔

٭ دہی کا ماسک

ایک چمچ دہی میں ایک چمچم نیم گرم شہد ملالیں، اسے 15 منٹ کیلئے لگانا چاہیے۔

٭ دودھ کا ماسک

تین چمچ دودھ، ایک چمچم لیموں کا رس اور تھوڑی سی ہلدی لے کر اچھی طرح ملالیں، اسے چہرے پر لگانے کے بعد خشک ہونے کا انتظار کریں اور پھر دھولیں۔

٭ مالٹے کے چھلکے اور دہی کا ماسک

مالٹے کے چھلکوں کو دھوپ میں سکھا کر پیس لیں اور اس میں 2 چمچ دہی ڈال کر مکس کرلیں، اسے آدھا گھنٹے کیلئے چہرے پر لگائیں۔

٭ بالائی اور زعفران کا ماسک

زعفران کو دودھ میں رات بھر بھگوکر رکھیں صبح زعفران میں 2چمچ بالائی مکس کرلیں، اسے 15 منٹ کیلئے لگائیں اور اس کے بعد گیلے کپڑے سے صاف کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -