دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری

دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری
 دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری

  

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے میدانی علاقوں میں ہونے والی حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد دریائے چناب مٰیں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اس ضمن میں سیالکوٹ ، وزیر آباد اور حافظ آباد کی انتظامیہ کو ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے پیشگی اطلاعات بھی دے دی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب ڈی سی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ آج رات1 بجے ہیڈ مرالہ کے مقام سے 7 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرے گے جس کے پیش نظر دریا کے ساتھ واقع قصبوں اور دیہاتوں کوخالی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -