عمران خان اور سراج الحق کی اہم ملاقات

عمران خان اور سراج الحق کی اہم ملاقات
 عمران خان اور سراج الحق کی اہم ملاقات

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے خیبرپختونخواہ ہاوس میں اہم ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے دونوں رہنماوں نے ڈیڈلاک کے خاتمے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور بھی کیا ۔ ملاقات میں عمران خان نے سراج الحق کے مصالحتی کردار کو سراہا جبکہ ملاقات کے بعد سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ون آن ون ملاقات تھی جو ایک گھنٹہ جاری رہی اور مثبت سمت میں پیشرفت بھی ہوئی ہے۔

یاد رہے یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب سراج الحق کی سربراہی میں ایک سیاسی جرگہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -