ہیئر ریمونگ ویکس گھر میں تیار کریں
لندن(نیوزڈیسک)بعض اوقات آپ کے پاس وقت نہیں ہوتا کہ سیلون جا کر اضافی بال ختم کرائے جائیں جب کبھی آپ ایسی صورت حال سے دوچار ہوں تو گھر میں شیو کرنے کی بجائے ویکس استعمال کرلیں۔
پہلا قدم: تھوڑی سی چینی لے کر اسے ایک ساس پین میں رکھ کر حرارت پہنچائیں جب تک یہ پگھلنا نہ شروع ہو جائے اور چینی جل نہ جائے۔
دوسرا قدم: اب اس میں تھوڑا شہد اور لیموں کا رس ڈال کر مکسچر بنا لیں اور جوش دیں جب تک یہ مکسچر گرم نہ ہو جائے۔اب یقین کرلیں کہ یہ ویکس باہم حل ہو گئی ہے۔
تیسرا قدم: اگر آپ دیکھیں کہ یہ محلول کافی گاڑھا ہے تو اس میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے اسے ہلائیں۔
چوتھا قدم: جب یہ محلول تیار ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں اور روم ٹیمپریچر پر ایک گھنٹے تک پڑی رہنے دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
پانچواں قدم: جب یہ ویکس ٹھنڈی ہو جائے تو اسے کسی برتن میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔
گھر میں ویکس تیار کرنے کے فوائد
گھر میں تیار کردہ ویکس کے مارکیٹ میں دستیاب ویکس کے مقابلے میں کئی فوائد ہیں ذیل میں ان کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔
کیونکہ اس ویکس میں قدرتی اجزا استعمال کئے گئے ہیں اس لئے یہ آپ کی جلد کو نرم اور چمکدار رکھتی ہے۔
اس ویکس کے استعمال سے کسی قسم کا سکن ریشنریا انفیکشن نہیں ہوتا۔
یہ نہ صرف آپ کے بال اتارتی ہے بلکہ آپ کی جلد کو نم دار بھی رکھتی ہے۔
اس ویکس کے استعمال سے غیر ضروری بالوں کی پیداوار کم ہوتی ہے۔اگلی بار جب آپ اس ویکس کو لگائیں گے تو آپ کو پتا چلے گاکہ بالوں کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔
اس ویکس کے استعمال سے مسام کھل جاتے ہیں اور ان میں پھنسی ہوئی گرد صاف ہو جاتی ہے۔