بے وقت ہوا کے اخراج سے بچنے کےلئے چند تجاویز

بے وقت ہوا کے اخراج سے بچنے کےلئے چند تجاویز
بے وقت ہوا کے اخراج سے بچنے کےلئے چند تجاویز

  

لندن(نیوزڈیسک)ہوا کا اخراج اکثر شرمندگی کا باعث بنتا ہے اس شرمندگی سے بچنے کے لئے ذیل میں دی گئی تجاویز پر عمل کریں۔

گیس ٹربل ایک عام مسئلہ ہے تقریباً ہر شخص کسی نہ کسی وقت ہوا کا اخراج ضرور کرتا ہے، حالانکہ بعض لوگوں کو اس بات سے کوئی سروکار نہیں ہوتا کہ میرے اس فعل سے پاس بیٹھے لوگوں پر اس کا کیا اثر ہوگا اور وہ بڑی دلیری سے اکثر و بیشتر اپنا کام کر جاتے ہیں، لیکن ایسا عمل جب لوگوں کی موجودگی میں کیا جائے تو باعثِ شرمندگی ہوتا ہے۔گیس کا اخراج عموماً مختلف انداز مثلاً ڈکار یا گوذ کی شکل میں ہوتا ہے۔اس پریشانی سے بچنے کے لئے حسب ذیل تجاویز پر غور کریں۔

٭ ایسی غذائیں کھانے سے پرہیز کریں جس میں بہت زیادہ چربی ہوتی ہے، کیونکہ یہ جسم میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کافی مقدار پیدا کرتیہے جو جسم سے گندی گیس بن کر خارج ہوتی ہے۔

٭ جس غذا میں نشاستہ ہوتا ہے وہ بھی گیس ٹربل کا باعث بنتی ہے۔

٭ اس ہوا کی مقدار کو کم رکھیں جو آپ کو پھلاوے کھانے کے دوران بات کرنے اور قہقہے لگانے سے پرہیز کریں جس کے نتیجے میں ہوا کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔آہستگی سے کھائیں اور پئیں اور غذا کو اچھی طرح چبار کر کھائیں۔چیونگم کھانا اور سگریٹ نوشی سے جسم میں ہوا کی مقدار پھیلتی ہے جس سے پریشر پڑتا ہے اور ہوا خارج ہوتی ہے۔

٭ مصالحے دار غذاﺅں سے پرہیز کریں جس کے نتیجے میں معدے سے تیزاب زیادہ مقدار میں خارج ہوتا ہے اور جلن پیدا ہوتی ہے۔

٭ چائے، کافی، الکحل جیسے ڈرنکس سے بھی بچنا چاہیے، جن سے آنتوں میں جلن ہوتی ہے۔کولڈڈرنکس کا استعمال کرتے وقت سڑا استعمال نہ کریں اس سے ہوا کی زیادہ مقدار جسم میں داخل ہوتی ہے۔

٭ دیگر غذائیں جن سے ریاح پیدا ہوتی ہو مثلاً کیلا وغیرہ سے بچیں۔

٭ دن میں تین مرتبہ بڑے اور فل کھانے نہ کھائیں اس کی بجائے دن میں پانچ مرتبہ کھائیں لیکن کم کم۔

٭ کھانا کھانے کے بعد پیدل چلیں یا سیڑھیاں چڑھیں تاکہ غذا کو ہاضمے میں مدد مل سکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -