ایک ماہ میں موٹاپے سے چھٹکارہ پائیں

ایک ماہ میں موٹاپے سے چھٹکارہ پائیں
ایک ماہ میں موٹاپے سے چھٹکارہ پائیں

  

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ اپنے بہت زیادہ وزن سے پریشان ہیں تو فکرمند ہونا چھوڑ دیں کیونکہ آ پ اپنا وزن چند آسان باتوں سے کم کرسکتے ہیں ۔جب آپ کے کھانے پینے کی عادات اور طرزِ زندگی میں تبدیلی آتی ہے تو آپ کا وزن یقینا کم ہونے لگتا ہے اور یہ فرق ایک ماہ کے عرصے میں ہی دیکھنے میں آتا ہے۔

ایک سے دو کلو

جہاں تک کثرت کرنے کا سوال ہے تو اس میں دو فیصلہ کن مراحل شامل ہیں ایک تو یہ کہ فلاں شخص کو کتنا وزن کم کرنا ہے اور دوسرے یہ کہ اس کے جسم کی مناسبت سے اس کی کثرت کی شدت کیا ہو گی۔ ماہرین کے خیال میں ایک سے دو کلو وزن ایک مہینے میں کم کرنا ایک قابل حصول ٹارگٹ ہے، جس میں ہفتے میں تین دن کی تربیت اور وزن کم کرنے اور ایب پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اگلے تین روز تک کارڈیو سرگرمیاں جن میں زمبا، تیراکی، ٹینس اور رقص کرنا شامل ہے اس سارے عمل میں خود کو متحرک رکھنے کے لئے اتنا یقین رکھیں کہ آپ جو کچھ بھی کر رہے ہیں اس سے آپ کو لطف حاصل ہے۔ باقاعدہ غذا اور ورک لوڈ کی شدت آپ کی غیر ضروری چربی کم کرنے میں مدد دے گی۔

دو سے چار کلو

جہاں تک جسمانی کثرت کا سوال ہے تو ایک ماہ میں دو سو چار کلو وزن کم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کریں، دن کا آغاز لائم واٹر سے کریں، میٹھی اشیاءکے استعمال پر دھیان دیں، اضافی گھی اور چینی ترک کر دیں، روزانہ پیدل چلیں یا دوڑ لگائیں تو آپ کا وزن یقینا کم ہو گا، لیکن جب آپ دوبارہ اپنی پرانی روش اپنا لیں گے تو آپ محسوس کریں گے کہ آپ اپنا کھویا ہوا وزن پھر سے حاصل کر رہے ہیں۔ ایک فٹنس ماہر کے مطابق اسےYo Yo SAYNDROMEکہتے ہیں۔ ایک ماہ میں تین کلو سے زیادہ وزن کم کرنا صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ ہمیں وزن کم کرنے کے لئے ایسی منصوبہ بندی کرنی چاہئے، جس کے تحت اپنی چربی کم کر سکیں جس میں مختلف اقسام کی ورزش مثلاً پش اَپ، فری ہینڈ اور ایب وغیرہ شامل ہیں، ترتیب دینی چاہئیں وزن کم رکھنے کا ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ صبح کے وقت کثرت کی جائے اور شام کو حاضمے کے لئے کارڈیو سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔

تین سے پانچ کلو

تین سے پانچ کلو وزن ایک ماہ میں کم کرنا خاصا مشکل کام ہے اس کے لئے پہلے ہفتے لچک، استحکام اور تعاون پر دھیان لگائیں، پش اَپس، لنگز، رسہ پھلانگنا اور پہاڑ پر چڑھنے کی ورزش جاری رکھیں اگلے ہفتے مختلف دنوں کے حساب سے دیگر جسمانی اعضاءکی تربیت جاری رکھیں۔

غذا

اپنے آپ کو روکیں کہ ایک ہزار کیلوریز والی خوراک نہ کھائی جائے، صبح کے وقت ایک کپ چائے بغیر چینی کے لیں۔ بعد ازاں ناشتے میں کم فیٹ والے دودھ کا ایک گلاس لیں، دوپہر کے وقت ایک چپاتی کم گھی والی پکی ہوئی سبزی کے ساتھ کھائیں اور ساتھ سلاد ضرور کھائیں۔ شام کو ایک چائے کا کپ پئیں جس میں چینی نہ ہو، ایک سینڈوچ بغیر مکھن کے کھائیں جبکہ رات کے کھانے میں سوپ اور سلاد استعمال کریں، لیکن اپنی غذا کے بارے میں کسی ماہر کی رائے ضرور لیں، وزن کم کرنے کے مراحل میں پروٹین شیک غذا بھی مددگار ثابت ہو گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -